وزیر اعلی پنجاب کا حکم ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے قتل ہو جونیوالے نوجوان کی والدہ کو 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیدیا

پیر 9 جنوری 2017 21:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے حکم پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے دس ماہ قبل قتل ہوجانیوالے نوجوان کامران کی والدہ شبانہ بی بی کو 5لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ دنوں جناح ہسپتال میں جابحق ہونیوالی زہراں بی بی کے گھر ٹبی کمبواں قصور آمد کے موقع پر چند ماہ قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو جانیوالے نوجوان کامران کی والدہ اور بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں قاتلوں کی جلد گرفتار ی کا یقین دلایا اور اس موقع پر مقتول کی والدہ شبانہ بی بی کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ۔

ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک شبانہ بی بی کے حوالے کیا اور انہیں یقین دلایا کہ جلد آپ کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں