صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،زہراں بی بی کے علاج معالجے کی تفصیلات کا ریکارڈ چیک کیا
ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ڈسپنسری میں ادویات کی پیکنگ پر ناٹ فار سیل کی مہر نہ لگانے پر سٹور کیپرمعطل
پیر 9 جنوری 2017 21:46
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ، ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال ، چیئر مین پبلک فسلیٹیشن کمیٹی افضال حسین زین ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، وائس چیئر مین جمیل احمد خاں بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر صحت کی بنیادی سہولیات عوام الناس کو انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔ ہیلتھ کونسل کے قیام سے ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور بہت جلد پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کر دی جائینگی ۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتی کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے ۔رواں سال کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کی ری ویپنگ کا عمل مکمل ہو جائیگااور اس ہسپتال میں صحت کی جدید سہولیات باہم پہنچا دی جائینگی جس سے ضلع قصور کے باسیوں کو علاج معالجے کیلئے لاہور یا دوسرے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر زہراں بی بی کے علاج کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کئے گئے فوری اقدامات کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کا اندراج ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پرصوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام وارڈ ، میڈیسن سٹور ، ڈسپنسری ، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈسپنسری میں ادویات کی پیکنگ پر ناٹ فار سیل کی مہر نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سٹور کیپر رانا افتخار کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے سٹور اور ڈسپنسری کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور مریضوں کو دی جانیوالی ادویات کے ریکارڈ کو چیک کریں۔بعدازاں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے جناح ہسپتال میں جابحق ہونیوالی زہراں بی بی کے گھر ٹبی کمبواں جا کر اس کے بیٹے محمد عمر اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
8 فروری کو قوم نے بتایا 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے
قصور میں جلسے کے انعقاد پر شیرافضل مروت سمیت سینکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
قصور پولیس نے 12 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا