ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کی جناح ہسپتال میں وفات پا جانیوالی زہراں بی بی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

وزیر اعلی کے حکم پر اس واقع کی انکوائری کی جا ری ہے ‘ذمہ دار ن کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘عمارہ خان

ہفتہ 7 جنوری 2017 18:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے جناح ہسپتال میں وفات پا جانیوالی قصور کی رہائشی زہراں بی بی کے گھر جا کر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹبی کمبواں قصور کی رہائشی زہراں بی بی جو گزشتہ دنوں جناح ہسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے وفات پا گئی تھیں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان انکے گھر اظہار تعزیت کیلئے پہنچیں اور مرحومہ کے بیٹے محمد عمر اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) عبدالسلام عارف ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، وائس چیئر مین جمیل احمد خاں اور دیگر بھی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے حکم پر اس واقع کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے اور اس معاملے میں جو بھی ذمہ دار ٹھہرا اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں