ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت تین روزہ پولیومہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

ہفتہ 7 جنوری 2017 13:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان کے زیرصدارت تین روزہ پولیومہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقدہوا ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سیدموسیٰ رضا‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید‘ اسسٹنٹ کمشنرپتوکی‘ پولیوانچارج ڈاکٹر محمدخالد‘ ڈبلیو ایچ کے نمائندے ‘ڈی او سوشل ویلفیئر آفیسر‘ڈی ڈی ایچ اوز‘ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصورڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر‘مذہبی رہنما‘پولیس و دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصورمیں تین روزہ پولیومہم 16جنوری سے 18جنوری 2017ء تک منعقد ہورہی ہے جبکہ 19جنوری کو فالوآپ ہوگا اس مہم کے دوران ضلع بھرمیں پانچ سال سے کم عمر کی6لاکھ 10ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طورپر 1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ بریفنگ میں مزیدبتایاگیا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈہ جات اور گھرگھرجانیوالی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کریگی‘محکمہ ریونیو لوگوں میں آگاہی کی مہم اور رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی اورپولیو ٹیموں کی علاقہ میں معاونت کریگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں