بلدیاتی اداروں کے قیام سے ترقی کا عمل مزیدتیزی سے آگے بڑھے گا، رانامحمدحیات خاں

نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناناہے، ضلع کونسل قصور اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں ‘وائس چیئرمینوں اورارکان سے گفتگو

منگل 27 دسمبر 2016 13:23

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے‘بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل ہوئی ہے اب اس نظام سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی‘ بلدیاتی اداروں کے قیام سے ترقی کا عمل مزیدتیزی سے آگے بڑھے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر نومنتخب ضلع کونسل قصورکے چیئرمین‘وائس چیئرمین‘اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں ‘وائس چیئرمین اورارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتمادکااظہارکیاہے انہیں اس پر ہرصورت پورا اترناہے اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناناہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اختیارات کو ذمہ دار ی کیساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کرناہے‘بلدیاتی اداروں کی قیادت کو قومی جذبے اور عزم کیساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں اختیارات اورذمہ داری کیساتھ چیک اینڈ بیلنس بھی ضروری ہے اورنومنتخب بلدیاتی قیادت کو بھی عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاناہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں