قصور ،بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) قصور میں راجہ جنگ کے علاقہ اوراڑے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی غلام فرید کی اہلیہ عاصمہ بی بی واٹرپمپ کا سوئچ آن کرتے ہوئے بجلی کا زوردار جھٹکالگنے سے بیہوش ہوکر زمین پر گرگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاجارہاتھا لیکن راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی شروع کردی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں