سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا،میاں وسیم اخترشیخ

پیر 26 دسمبر 2016 12:54

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پنجاب کے طول و عرض میں ایک بارپھر مسلم لیگ(ن) کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ عوام وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں‘بلدیاتی انتخابات کے فیصلہ کن رائونڈ میں سونامی کہیں بھی نظرنہیں آیا‘عمران خان نوشتہ دیوار پڑھ لیں اوراحتجاجی سیاست کو ترک کرکے خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے رکن میاں وسیم اخترشیخ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ‘پانامہ لیکس پرشور مچانے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے سبق سیکھیں‘مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری سے انہیں عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوچکاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے انتہائی کٹھن حالات میں ملک کو ترقی وخوشحالی اور استحکام کی جانب رواں دواں کیا‘ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں