قصور میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم

جمعہ 23 دسمبر 2016 11:19

قصور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج پتوکی شوکت کمال نے قتل کا جرم ثابت ہونے پرملزم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار سال قبل نواحی علاقے چک 37کے رہائشی عمران علی کی معمولی بات پراپنے دوست محمدیسیٰن سے لڑائی ہوئی جس پر یسیٰن نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کر کے عمران کو قتل کر دیا تھا، پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے والدباغ علی کی مدعیت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی، ایڈیشنل سیشن جج شوکت کمال ڈارنے مقدمہ قتل کی شہادتیں اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر قاتل یسیٰن کو سزائے موت کاحکم سناتے ہوئے پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں