ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا ‘کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ڈی ایس پی ٹریفک

ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے ‘امیدواران براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ‘طاہر نواز وڑائچ

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا ‘کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے امیدواران لائسنس کے حصول کیلئے براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ۔یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک طاہر نواز وڑائچ نے نئے لائسنس کے اجراء کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینر چوہدری فرخ سہیل اور انچارج لائسنس برانچ عنایت اللہ بھی موجود تھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے اس موقع پر کہا کہ بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا تمام شہریوں کو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کرنے کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں والدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکل ‘رکشہ یا کار وغیرہ چلانے سے سخت سے منع کریں ورنہ والدین کیخلاف بھی قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے شہری ٹائوٹ مافیا کے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں اور براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں رابطہ کر کے قانون کے مطابق اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں ۔ اس موقع پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے انچارج عنایت اللہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل ، موٹر کار ، ایل ٹی وی اورایچ ٹی وی لائسنس کے حصول کیلئے 612درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 500امیدوارٹیسٹ میں پاس ہوئے جبکہ 112امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں 10لاکھ 17ہزار 720روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں