چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق کا مختلف دینی مدارس کا دورہ ‘مستحقین زکوٰة کا ریکارڈ چیک کیا

زکوٰة کی تقسیم صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے ‘دینی مدارس کے منتظمین زکوٰة کی رقم دیانداری سے مستحقین پر خرچ کریں ‘چوہدری محمد صادق

منگل 20 دسمبر 2016 18:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصورچوہدری محمد صادق کا مختلف دینی مدارس کا دورہ ‘مستحقین زکوٰة کا ریکارڈ چیک کیا ۔تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے گزشتہ روز ضلعی ممبران زکوٰة کمیٹی کے ہمراہ جامعہ ام حبیبہ کھڈیاں خاص ، جامعہ فاطمہ البنات کھڈیاں خاص ، جامعہ دارلسلام ڈھولن ، جامعہ دارالعلوم حنفیہ سمیت مختلف دینی مدارس کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مستحقین زکوٰة کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ چیک کیاتا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زکوٰة کی رقم اصل مستحقین تک پہنچ رہی ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ عشر و زکوٰة کی رقم مستحقین میں کسی بھی قسم کے سیاسی ، لسانی اور مذہبی تعلق کو بالا ء طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے تا کہ صرف غریب اور نادار لوگ ہی اس امداد سے مستفید ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد صادق نے تمام ممبران زکوٰة کمیٹیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پسند اور نا پسند کو ایک طرف رکھتے ہوئے شفافیت اور غیر جانبداری سے صرف مستحقین کی فہرستیں مرتب کریں تا کہ حکومت کی طرف سے انکی مدد کی جا سکے ۔ انہوں نے باالخصوص دینی مدارس کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ زکوٰة سے ملنے والی امداد پوری دیانتداری سے مستحقین پر خرچ کریں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد زکوٰة کی رقم منتخب دینی مدارس کے منتظمین کے حوالے کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں