ڈی او سی عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز کے انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کو ہر لحاظ سے ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائیگا ‘عبدالسلام عارف

منگل 20 دسمبر 2016 18:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور عمارہ خان کی ہدایت پر ڈی او سی عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز کے انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد خالد رشید ‘ڈی ایس پی صدر‘ریٹرننگ آفیسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیوں کے 22دسمبر کو ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ڈی او سی عبدالسلام عارف نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور ایمانداری کیساتھ سرانجام دیںاور کسی بھی قسم کا کوئی دبائو برداشت نہ کیاجائے اور ہر قیمت پر قانون کی پاسداری کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں اور تمام امیدواران کو ہر لحاظ سے ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی و وفاقی وزراء ‘ ایم این ایز اورایم پی ایز کے پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی نیز امیدوارن کو موبائل فونز بھی احاطہ پولنگ اسٹیشن میں لیجانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائیگی ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے نیز ریٹرننگ افسران و پرزیڈنگ افسران کو بھی اپنے فرائض کی آزادانہ بجا آوری کیلئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں