صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق عاصم اقبال کا قصور کا دورہ ‘ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ‘عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے جدید نظام سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ ہو اہے‘صوبائی سیکرٹری عاصم اقبال

منگل 20 دسمبر 2016 18:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور عاصم اقبال کا قصور کا دورہ ‘ اراضی ریکارڈ سنٹر قصور کا دورہ ‘عوام کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری عاصم اقبال نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم حکومت پنجاب کا ایک میگا پراجیکٹ ہے جو صدیوں سے رائج پٹواری کلچر کو بدلنے کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔

اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے جدید نظام سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ ہو اہے جو ایک تاریخ ساز اقدام ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری اور فرض شناسی سے اپنا کام سرانجام دیں تا کہ اراضی سے متعلقہ معاملات میں شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری نے مزید کہا کہ فرد ملکیت و انتقالات کے سلسلہ میں آنے والے اراضی مالکان کو بہترین سہولیات باہم پہنچائی جائیں اور اس فرض کی بجا آوری میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے ۔

اراضی ریکارڈ سنٹر نچارج کو ہدایت کی کہ سنٹر پر آنے والے لوگوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ اور دیگر امور کا خاص خیال رکھا جائے اور ٹوکن سسٹم سے لیکر آخر ی مرحلے تک شہریوں سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی اور دیگر امور کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں ۔بعدازاں انہوں نے تحصیل کوٹ رادھاکشن اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں