ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کا دورہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء)ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کا دورہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور چائینز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بلو کی پاور پلانٹ ‘سنچری پیپر مل ‘این سی ایل زون ٹو ‘نشاط چونیاں سمیت مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

انہوں نے خاص طور پر مختلف پروجیکٹس اور فیکٹریوں میں کام کرنیوالے چائینز کی سیکورٹی کو چیک کیا اور متعلقہ افسران اور اداروں کے سربراہان کو حکم دیا کہ غیر ملکیوںباالخصوص چائینز کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کو مزید بہتر بنائیں ۔ڈی سی او اور ڈی پی او نے واضح کیا کہ غیرملکی انجینئرز و سٹاف ہمارے مہمان ہیں اس لئے ہرقیمت پر انکی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں