قصور ،مختلف واقعات کے دوران دس سالہ طالبعلم سمیت پانچ افراد ہلاک 6طالب علم شدید زخمی

بدھ 14 دسمبر 2016 21:33

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران دس سالہ طالب علم سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ طالب علم شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ گگا چک نمبر29 کا رکشہ ڈرائیور آصف علی طلباء کو بٹھائے سکول جارہا تھا کہ ٹول پلازہ کے قریب عقب سے آنیوالے ٹرک نمبر585TLR نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور آصف علی ،دس سالہ طالب علم عاصم رضا موقع پر ہلاک جبکہ چھ طالب علم شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت ناز ک بیان کی جاتی ہے ریلوے اسٹیشن پتوکی کے قریب بھی ایک چالیس سالہ شخص کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا کیلوںکے قریب لیاقت علی کی اہلیہ سکینہ بی بی سڑک عبور کررہی تھی کہ تیزرفتار ویگن نے اسے کچل ڈالا جبکہ پرویز مسیح کی اطلاع پر پولیس نے روسہ ٹبہ کے قریب ایک نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لے بھجوا دیا اس جواںسالہ خاتون کی نعش کو پھندہ دیکر ہلاک کیا گیا ہے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں