ڈی سی او قصور عمارہ خان کا صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ

بدھ 14 دسمبر 2016 18:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)ڈی سی او قصور عمارہ خان کا صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا ‘ڈی او سی عبدالاسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر آمنہ رفیق‘ٹی ایم او رائے محمد منشاء اور دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز صبح سویرے مین فیروز پور روڈ ‘شہباز روڈ‘کمال چشتی موڑ گرین بیلٹس ‘سٹیل باغ موڑ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور پی ایچ اے کی جانب سے پلانٹیشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے باالخصوص ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ہدایت کی کہ وہ پی ایچ او حکام سے ملکر قصور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھرپور شجر کاری کروائیں اور ان پوائنٹس کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ خود شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر انہیں رپورٹ کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے سر پرائز وزٹ کیا کرینگی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں