پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی بحالی ، نگہداشت اور تعلیم و تربیت کیلئے متعدد ٹھوس اقدامات کئے ہیں‘ڈی سی او عمارہ خان
بولنے اور سماعت سے محروم افراد بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیںان پر توجہ دی جائے تو اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ‘ڈی سی او قصور کا انجمن تاجران کے عہدیداروں کی طرف سے خصوصی افراد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب
بدھ 14 دسمبر 2016 18:00
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ‘ڈی او سی عبدالاسلام عارف ‘صحافیوں اور معززین شہرکی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افراد کو معاشرے کا باوقار شہری بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملکی ترقی میں معذور افراد کا بھی اہم کردار ہے کیونکہ یہ افراد بھی بے مثال خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں ۔انہوں نے باالخصوص مخیر حضرات ، سماجی اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس نیک مقصد کیلئے آگے آئیں اور خصوصی افراد کی بحالی کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ خصوصی افراد معاشرے کا فعال رکن بن سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد تربیت حاصل کر کے حلال روزی کما سکتے ہیں اور اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔ حکومت خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور باعزت روز گار کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں باقاعدہ کوٹہ مختص کر دیا ہے تا کہ عام لوگوں کی طرح ان سپیشل افراد کو بھی اچھے طریقے سے روز گار کے موقعے میسر آسکیں ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ سپیشل بچوں کو بوجھ نہ سمجھیں بلکہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انہیں حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے سپیشل ایجو کیشن سنٹروں میں تعلیم وتربیت کیلئے داخل کروائیں تا کہ وہ بھی معاشرے کا باوقار شہری بن سکیں ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے اور خصوصی بچوں کی بحالی کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے اور ان بحالی کے اداروں میں بچوں کو کتابیں ، یونیفارم ، ٹرانسپورٹ ، آلات اور دیگر سہولیات کی مفت فراہمی کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور انجمن تاجران کے عہدیداران خصوصی طور پر محمد اکرم مغل کا خصوصی افراد کی بحالی اور حوصلہ افزائی کیلئے اس پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار