قصور،شدید دھند میں ٹریفک حادثات، 2خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) شدید دھند میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 2خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ درجنو ں افراد زخمی حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کھارا موڑ کے قریب ٹویوٹا نے تیزرفتاری میں موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جسکے نتیجہ میں راول جھنگڑ کوٹرادھاکشن کے رہائشی میاں بیوی اعظم علی خاں اور حوراں بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے اسی طرح پتوکی ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے موقع پر موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 3افراد غلام نبی اسکی اہلیہ مجیداں اور بیٹا رزاق جاں بحق ہوگئے اسکے علاوہ درجنوں افراد مختلف حادثات کے دوران شدید دھند میں زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں منتقل کردئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں