ڈی سی او قصور عمارہ خان کا عوامی شکایات پر کوٹ انوپ سنگھ مانا والا کا دورہ

متعلقہ افسران کو نیا سیوریج سسٹم بنانے ‘نالوں کی صفائی اور جمع شدہ پانی کو فوری طور پر نکالنے کی ہدایت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا عوامی شکایات پر رائوخانوالا کے نواحی گائوں کوٹ انوپ سنگھ مانا والا کا دورہ ‘متعلقہ افسران کو نیا سیوریج سسٹم بنانے ‘نالوں کی صفائی اور جمع شدہ پانی کو فوری طور پر نکالنے کی ہدایت ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او عمارہ خان کو کوٹ انوپ سنگھ مانا والاکے رہائشیوں کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ انکے گائوں میں سیوریج کا نظام بہتر نہ ہے جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی راستوں پر جمع ہوجاتا ہے جس سے گائوں کے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جس پر ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز کوٹ انوپ سنگھ مانا والاکا اچانک دورہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ یونین کونسل کے چیئر مین سید غلام مرتضیٰ بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او عمارہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی حکومت اس مقصد کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد کوٹ انوپ سنگھ مانا والا میں نئے سیوریج سسٹم کا انتظام کیا جائیگا تا کہ سیوریج کے حوالے سے یہاں کے رہائشیوں کو درپیش مشکلات کا مستقل حل کیا جا سکے ۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل رائوخانوالا سید غلام مرتضیٰ اور مقامی لوگوں نے ڈی سی او کے اس اقدام کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں