ڈی سی او اور ڈی پی او کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس

بدھ 7 دسمبر 2016 13:17

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)عیدمیلادالنبیؐ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس ٹی ایم اے ہال قصور میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پیز‘ اسسٹنٹ کمشنرز‘ ٹی ایم اوز‘ ڈی او سول ڈیفنس ‘ریسکیو1122‘ امن کمیٹی اور میلادکمیٹی کے ممبران‘ انجمن تاجران کے عہدیداروں‘صحافیوں و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ ہم آپؐ کی ولادت باسعادت کے مقدس دن کو نہایت جوش و خروش اورجذبے کیساتھ منائیںگے‘ میلادالنبیؐ کی محافل اور جلوسوں کے راستوں پرصفائی ستھرائی سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شرپسندعناصر اس مذہبی تہوار کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی نے کہا کہ عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے ضلع بھرمیں منعقدہ تمام محافل اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں