قصور،پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک،2فرار

بدھ 7 دسمبر 2016 11:49

قصور،پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک،2فرار
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) قصور کی تحصیل پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کے 2 ارکان ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوبس ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس کودیکھ کرفائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت تنویر اور محسن کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس نے کہاکہ ملزم متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں