فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقادکا مقصدکھیلوں کافروغ ہے،حاجی نعیم صفدرانصاری

منگل 6 دسمبر 2016 11:31

قصور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا‘قصور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں‘سپورٹس کے حوالے سے بہترین کام کیا، عالمی معیارکا گرائونڈ عنقریب بن جائیگا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدرانصاری نے قصورمیںفلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقادکا مقصدکھیلوں کافروغ ہے‘حکومتی سرپرستی میں کھیلوں کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آئینگے ۔انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے محنت اورلگن سے پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی ملک و قوم کانام روشن کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام ممکن وسائل مہیاکئے جائینگے تاکہ کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہامنوا سکیں اوردنیابھرمیں ملک وقوم کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں