حکومت تیزی سے عوام کے مسائل حل کررہی ہے، شیخ علائوالدین

پیر 5 دسمبر 2016 11:36

قصور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)حکومت تیزی سے عوام کے مسائل حل کررہی ہے‘حکومت کی جامع مربوط پالیسی سے عوام معاشی اور اقتصادی ترقی کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیرصنعت و تجارت وسرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے صوبائی وزیر بننے پر اپنے حلقہ انتخاب میں پہنچنے پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تاریخ سازپالیسیوں کیوجہ سے شہری خوشحال ہورہے ہیں‘عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے‘وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملکی ترقی کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ محمد شہبازشریف نے مجھ پر جس اعتمادکااظہارکیا اس پرپورا اتریں گے اپنے حلقہ میں ہر پڑھے لکھے نوجوان کو نوکری دینگے میں کسی قسم کا کوئی پروٹوکول اورنہ ہی سرکاری رہائش گاہ لونگا‘سادہ زندگی بسرکرتاہوں اور سادگی اللہ تعالیٰ کو بہت پسندہے۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چونیاں سردار شعیب عالمگیر‘چیئرمین سٹی چھانگامانگاحاجی رانا مشتاق احمدخاں اور وائس چیئرمین ملک پرویزصادق نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں