قصور،بدقماش خاوند نے دوسری شادی سے منع کرنیوالی اہلیہ کو فائرنگ کرکے ہلا ک کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:39

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) بدقماش خاوند نے دوسری شادی سے منع کرنیوالی اہلیہ کو فائرنگ کرکے ہلا ک کر دیا جبکہ دیگر واقعات میںخاتون سمیت دو افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے محمد اقبال کے بیان کے مطابق اس کی ہمشیرہ شاہین بی بی کی شادی ریاض احمد سے ہوئی تھی جو آوارہ اور بدچلن ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری شادی کرنے کا متمنی تھا شاہین بی بی ریاض احمد سے آئے روز تشدد کا نشانہ بنتی اور دوسری شادی کی مخالفت کرتی اسی ناچاقی کی بناء پر ریاض احمد کے رشتہ دار بھی شاہین بی بی کو مورد الزام ٹھہراتے چلے آرہے تھے وقوعہ کے روز گھر میں پھر جھگڑا ہوا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے شاہین بی بی کو ہلاک کر دیا جبکہ خورشید بی بی موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر چوک علی گڑھ کے نزدیک سے گزر رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خورشید بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح شیر محمد اپنی بیوی نوراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پتوکی صدر کے نواح بھونیکی موڑ کے نزدیک سے گزر رہا تھا کہ ان کو ایک تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شیر محمد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی نوراں بی بی شدید زخمی ہو گئی۔اس کے علاوہ کاشف ۔عمران اور عامر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈھنگ شاہ کے نزدیک سے گزر رہے تھے کی ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں