سپرے کا بے تحاشہ استعمال ماحول میں خطرناک حد تک اضافہ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 30 نومبر 2016 18:27

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔30 نومبر ۔2016ء ) سپرے کا بے تحاشہ استعمال ماحول میں خطرناک حد تک اضافہ پیدا کرتاہے ہمارے مسائل الجھتے جا رہے ہیں بڑھتی ہوئی آبادی بھی ایک خطرہ ہے کھانے میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کرے علم اور ٹرینگ مختلف چیزیں ہے علم سے انسان کی تعلیم اور ٹرینگ سے انسان کی تربیت کا پتہ چلتا ہے اور مجھے علم نے آپ سے روشناس کروایا علم ہی کی بدولت قائد اعظم اپنے مشن پر قائم رہے اور پاکستان وجود میں آیا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ قیصر محمود سعید جونے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم زندگی میں انقلاب پیدا کرتی ہے اور انسان کو روشنی مہیا کرتی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں حفظان صحت کے تقاضوں کو پرا کرنے کے لئے برائلر گوشت کی بجائے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں اور زمینداروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے اور اچھی فصل کی بڑھوتری کے لئے اچھی کھاد اور اچھی سپرے کے استعمال کا مشورہ دے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں