قصور،ہائی ٹیشن تاریںاورپول کھیتوںمیں گرنے لگے،فیڈروں پر کام شروع نہ ہو سکا،حادثہ رونما ہونے کا خدشہ

بدھ 30 نومبر 2016 18:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) دولیوالہ ،حسین خانوالہ فیڈر کے پول زمین کو چھونے لگے۔گیارہ ہزار کے وی کی تاریںکھیتوںمیںگرنے کے قریب پہنچ گئیں۔ واپڈاحکام کاغذوںمیںتبدیلی کرنے لگے ۔کسی وقت بھی کوئی حادثہرونما ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ انجمن کاشتکاراںضلع قصور کے عہدیداروںنے ایس ۔ای واپڈا سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا ۔

چوہدری ثناء اللہ،سردارحمید ڈوگر ،چوہدری کرامت علی ،محمدرضا، حاجی اکرم اعظم نے بتایاکہ دولیوالہ سے لیکرکوٹلی پٹھاناںوالی اورحسین خانوالہ روڈکے قریبی کھیتوںمیں تاریںاورپول گرچکے ہیں اورتاریں بھی زمین کو چھورہی ہیں۔ ان کوکاغذوںمیںکئی بار تبدیل کیاجاچکاہے ۔مگر عملی طورپر کچھ نہیںکیاگیا۔اس وجہ سے کھیتوںمیںٹریکٹرچلانے اورفصلوںمیں کام کرنے والے زمینداروںکوخطرہ رہتاہے کہ کہیںتاریںگرنہ جائیںکئی بار واپڈا احکام کو آگاہ کیا گیا مگر روائتی اندازمیںسب ہوتارہا۔

(جاری ہے)

زمینداروںنے بتایاکہ اگرواپڈا جوزمینداروںسے بھاری بل وصول کرتے ہیں تاریں تبدیل نہیںکرسکتے توکم ازکم ان کو کھینچ کراوپر توکرسکتے ہیں تاکہ تاریں زمین سے اوپرہوجائیںاورکھیت مزدور کی پریشانی دور ہوجائے۔جب موقف لینے کیلئے رورل سب ڈویژن سے رابطہ کیاگیا تو انہوںنے ہربار کی طرح ایک ہی جواب دیا کہ پرپوزل بھیج دی ہے جلد ہی ان دونوںفیڈروں پرکام شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں