ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

ڈینگی خطرے کے پیش نظر انڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ‘اسسٹنٹ کمشنر ٹیموں کی نگرانی کریں ‘عمارہ خان

بدھ 30 نومبر 2016 18:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ تحصیل قصور کے ہیلتھ انسپکٹرز نے 180نوٹسز 9ایف آئی آرز ‘تحصیل کوٹ رادھاکشن کے ہیلتھ انسپکٹرز نے 44نوٹسز 5ایف آئی آرز ‘چونیاں کے ہیلتھ انسپکٹرز نے 75نوٹسز 3ایف آئی آرز اور تحصیل پتوکی کے ہیلتھ انسپکٹرز نے 212نوٹسز اور 21ایف آئی آرز درج کروائیں ۔

پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ پر انڈرائیڈ فون سے بھیجی گئی سرگرمیوں اور پنجاب ہیلتھ لائن پر موصول ہونیوالی شکایات کا ڈیٹا دکھایا گیااور بتایا گیا کہ پنجاب ہیلتھ لائن پر موصول ہونیوالی 23شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ایک کو بھی جلد نمٹا دیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران ڈینگی خطرے کے پیش نظر انڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور تمام اسسٹنٹ کمشنر خود ان ٹیموں کی نگرانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں