مینا بازار کے نا م پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 28 نومبر 2016 18:49

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 28 نومبر ۔2016ء ) حنیفاں بی بی ڈگری کالج میں مینا بازار کے نا م پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری،کالج میں انٹری فیس30روپے جبکہ سٹال لگوا کر ان سے ہزاروں روپے وصول کئے گئے، تمام کالجز میں ایسا ہی ہوتا ہے، افسران کے علم میں ہے، گورنمنٹ کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، پرنسل کا موقف، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلزحنیفاں بی بی ڈگری کالج مصطفی آباد میں مینا بازار کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری، مینا بازار کے وقت کالج میں داخل ہونے والی خواتین سے انٹری فیس30روپے وصول کی گئی، جبکہ مختلف سٹال لگانے والوں سے ہزاروں روپے وصول کئے گئے، جب اس سلسلہ میں پرنسل کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، لیکن تمام افسران کے علم میں ہے، تمام کالجز میں ایسا ہی ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں