چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے جہیز فنڈ کی مد میں 50مستحقین میں 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

پنجاب حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘چوہدری محمد صادق

اتوار 27 نومبر 2016 18:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے جہیز فنڈ کی مد میں 50مستحقین میں 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

باالخصوص ایسے غریب اور نادار لوگ جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی امداد دی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی زکوٰة کمیٹی نے جہیز فنڈ کیلئے موصول درخواستوں کی جانچ پڑتال کر کے 50عدد مستحقین کو جہیز فنڈکی مد میں فی درخواست 20ہزار روپے کے حساب سے 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وظیفہ فنڈ ‘کالج کے طلباء و طالبات اور دینی مدارس سے مالی امداد کیلئے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جن پر بعد از تصدیق ممبران زکوٰة کمیٹی فنڈز جاری کر دئیے جائینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ زکوٰة سے مالی امداد لینے والے تمام اداروں کا اچانک دورہ کر کے اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ زکوٰة کی یہ رقم حقیقی حقدداران تک پہنچ رہی ہے ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰة اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ ضلع قصور میںمقامی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 680سے زائد مقامی زکوٰة کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اور باقی زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام جاری ہے ۔زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل نو میں اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو شامل کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں