قصور، قتل،ڈکیتی ودیگر 30 سے زائد سنگین وارداتوں میںمطلوب 3 ڈاکو پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہفتہ 26 نومبر 2016 14:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ضلع قصورکے مختلف تھانوں میں ڈکیتی معہ قتل ،رابری،ڈکیتی ،چوری اور اسلحہ ناجائز کی30سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ڈاکو فاروق عرف فاروقی ، حید ر عرف حیدری اور صفدر عرف شبو دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 3ڈاکو رات کی تارریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔

ملزمان نے چند روز قبل تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر راہگیر کو قتل کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب عرفان نامی شخص نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ تھانہ گنڈاسنگھ والا کے علاقہ پل بھیڈیاں کے قریب سے دو موٹرسائیکل پر سوار 6کس ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ہیںاس اطلاع پرپولیس نے اہم مقامات پر ناکہ بندی کی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں انسپکٹر راشد امین بٹ اوردیگر ملازمان نے کھائی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران تین موٹرسائیکلوں پر 6کس کورکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے اچانک پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے جانب چونیاں فرار ہوگئے پولیس پارٹی جب ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے مالی والا کھوہ کھائی روڈ پہنچی تو دو کس ملزمان شدید زخمی حالت میں پڑے تھے جو اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے چار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکوئوں نے اپنا نام فاروق عرف فاروقی اور حید عرف حیدری بتلایا زخمی ڈاکوئوں کو نے مزید بتلایا کہ ہم گنڈاسنگھ کے علاقہ سے راہگیر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے ملزمان کے قریب پڑی چھینی گئی موٹرسائیکل اور دو پسٹل برآمد ہوئے دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھاگ جانے والے چار ڈاکوئوں کا تعاقب جاری رکھا ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں نے ہمراہ دیگر ملازمان 15کی کال پر جنڈ والا سٹاپ پر ناکہ بندی کے دوران دو موٹرسائیکل پر سوار 4کس کو آتا دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے دوبارہ رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند سیدھی فائرنگ کردی اور مورچہ زن ہو کر مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رکا تو ایک کس ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ بقایا تین کس ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکو نے اپنا نام صفدر عرف شبو بتلایا اور مزید بتلایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران چونیاں کے علاقہ میں مزاحمت کرنے پر ایک راہگیر کو قتل بھی کیا تھا ۔

زخمی ڈاکو کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھاکہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں