بہت برداشت ہو گئی ، اب جنگ چھڑتی ہے تو چھڑ جائے ، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کاوقت آگیا ‘ محمود الرشید

عالمی سطح پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے فوری وزیر خارجہ مقرر کیا جائے ، حکومت فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے

جمعرات 24 نومبر 2016 18:26

بہت برداشت ہو گئی ، اب جنگ چھڑتی ہے تو چھڑ جائے ، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کاوقت آگیا ‘ محمود الرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بہت برداشت ہو گئی ، اب جنگ چھڑتی ہے تو چھڑ جائے ، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کاوقت آگیا ہے ،عالمی سطح پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے فوری وزیر خارجہ مقرر کیا جائے ، حکومت فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاںمحمود الرشید نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جس شدت سے جارحیت کر رہا ہے ،اسے روکنا ضروری ہو گیا ہے ،اسے منہ تو ڑ جواب دیا جانا چاہیے، اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کاوقت آگیا ہے ، جنگ چھڑتی ہے توچھڑ جائے ، برداشت بہت ہوگئی ۔

(جاری ہے)

حکمران آخر کس مرض کی دوا ہیں،بھارت کوپوری دنیا میں بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

بھارت لائن آف کنٹرول پر جو جارحیت کر رہا ہے اس کے خلا ف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے اور اسے منظور کروا کے رہیں گے، سینکڑوں معصوم شہری ، درجنوں فوجی شہید ہوچکے ہیں لیکن حکومت مذمتی بیانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ آخر حکومت مودی اور کلبھوشن کانام کیوں نہیںلیتی حکومت کو فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا چاہیے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے تاکہ عالمی سطح پر بھارت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے۔ محمود الرشید نے کہا کہ بھارت سرعام انسانی حقوق کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،جنگ عظیم میں بھی ایمبولینس پر حملہ نہیں کیا گیا لیکن بھارت نے کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں