کھڈیاںخاص، تاجر کے گھر واردات ،ڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی،سونا لوٹ کر فرار

جمعرات 24 نومبر 2016 14:35

کھڈیاںخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) تاجر کے گھر واردات ،ڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی،سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعات کے مطابق ابوبکر ٹائون کے رہائشی محمد عباس اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک 12ڈاکو ان کے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ان کے گھر سے نقدی سات لاکھ روپے 25تولے سونا ،گھر کا قیمتی سامان اور دو عدد پسٹل لیکر فرار ہو گئے دوسری واردات میں رحمان سٹی میں مٹھو کی مویشی حویلی میں نامعلوم چور داخل ہوئے اور چارے والی موٹر اور دیگر سامان چوری کرکے لی جا رہے تھے کہ اچانک ملازم کی انکھ کھل گئی اورملازم نے شور مچانا شروع کر دیا جس سے اہل محلہ نے چوری کی واردات کو ناکام بنا دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس مصروف تفتیش ہے روز مرہ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے احتجاج کر تے ہوئے مجاز آفیسران سے وارداتوںکی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں