انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 24 نومبر 2016 11:17

قصور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈی سی او قصورکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرسیدموسیٰ رضاکی زیر صدارت ڈینگی تدارک اوراسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س کو ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرزکی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تحصیل قصور کے ہیلتھ انسپکٹرزنے 179نوٹسز اور 1ایف آئی آر درج کروائی جبکہ تحصیل کوٹرادھاکشن میں 60نوٹسز اور 3ایف آئی آر ز‘تحصیل چونیاں میں 84نوٹسزاور 3ایف آئی آرز‘تحصیل پتوکی کے ہیلتھ انسپکٹرزنے 223نوٹسز اور 14ایف آئی آرز درج کروائی ہیں ‘اجلاس کو لاروا سیمپل رپورٹ دکھائی گئی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایت کی کہ سرویلنس کی سرگرمیوں کو مزیدبہترکیاجائے تاکہ ضلع بھر سے ڈینگی کے مکمل تدارک کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں