ڈی پی ایس سکول میں3روزہ کنونشن کا انعقادکل ہوگا

جمعرات 24 نومبر 2016 11:17

قصور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سیدمظفرعلی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں 3روزہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل 26نومبر کوڈی پی ایس سکول قصورمیں معاشرے میں قانون و انصاف کی فراہمی و حکمرانی (Rule of Law)کے موضوع پر3روزہ کنونشن کا انعقادکیا جائیگاجس میں انسپکشن جج لاہورہائیکورٹ عامرمحمودخصوصی طورپر شرکت کرینگے جبکہ اس موقع پر نامور معروف مایہ ناز‘تاریخ دان ‘ دانشور‘ماہرقانون وتعلیم اپنے مقالہ جات پڑھیں گے ،اسی طرح 27نومبرکو وکلاء و عدلیہ کی ٹیموںکے مابین دوستانہ میچ ہوگا جبکہ تیسرے روز بچوںکے درمیان تقریری مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ کا کام نہیں، اسکے لئے وکلاء صاحبان‘ فریقین وطرفین کا بہت کلیدی کردار ہے جنکافرض ہے کہ وہ اصل حقائق عدالت کے سامنے لائیں۔تقریب میں فوکل پرسن رفاقت علی گوندل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ‘ایس پی انویسٹی گیشن ملک مشتاق اعوان ‘ ڈی ایس پی سٹی اورصحافیوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں