قصور،کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 23 نومبر 2016 19:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء)قصور کے نواح میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں تارا گڑھ میں محمد رفیق کی بیوی مسرت بی بی حسب معمول کپڑے دھو کر مکان کی چھت پر آکر تار پر ڈالنے لگی تو تار میں کرنٹ آجانے سے چھو جانے پر گر پڑی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی اسی طرح نواحی گائوں ویر سنگھ والا کا محمد آصف بھی گھر کی بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا دریں اثناء قصور پولیس کو لنڈا بازار کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کے متعلق خیال کیاجاتا ہے کہ مخالفین نے اسے ہلاک کرنے کے بعد لنڈا بازار کے قریب پھینکا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں