ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

سرویلنس سرگرمیوں کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ ضلع بھر سے ڈینگی کے مکمل تدارک کو یقینی بنایا جا سکے ‘سید موسیٰ رضا

بدھ 23 نومبر 2016 18:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تحصیل قصور کے ہیلتھ انسپکٹرز نے 179نوٹسز اور 1ایف آئی آر درج کروائی جبکہ تحصیل کوٹ رادھاکشن میں60نوٹسز اور 3ایف آئی آر ز‘تحصیل چونیاں میں84نوٹسز 3ایف آئی آرزاور تحصیل پتوکی کے ہیلتھ انسپکٹرز نے 223نوٹسز اور 14ایف آئی آرز درج کروائی ہیں ۔

انڈرائیڈ فون سے بھیجی گئی ڈینگی سرگرمیوں کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ ابھی بھی کئی انڈرائیڈ فونز سے سرگرمیاں بھیجنے کے دوران کچھ مسائل درپیش ہو رہے ہیں جس پر ایس این اے نے بتایا کہ پچھلے ہفتہ جن موبائل میں مسائل آرہے تھے وہ سارے کلیئر کر دیئے گئے تھے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے حکم دیا کہ جن سی ڈی سی سپر وائزر ز کی زیرو پرفارمنس ہے ان کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو لاروا سیمپل رپورٹ دکھائی گئی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایت کی کہ سرویلنس کی سرگرمیوں کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ ضلع بھر سے ڈینگی کے مکمل تدارک کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں