وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ‘مستحق اور ہنر مند افراد کے چھوٹے کاروبار کیلئے زکوٰة فنڈ سے امداد کا اجراء

مستحق افراد جو بحالی اسکیم سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے مقامی چیئر مین زکوٰة کمیٹی سے رابطہ کریں ‘چوہدری محمد صادق

منگل 22 نومبر 2016 20:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرے میں غربت کم کرنے اور بیروز گار افراد کو معاشرے کا فائدہ مند رکن بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ زکوٰة کمیٹی قصور کی طرف سے بحالی اسکیم کا اجرا کیا جارہا ہے تا کہ ایسے بیروز گار افراد جو اپنے پیرو ں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں انہیں زکوٰة فنڈ سے امداد دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق کے مطابق ضلع میں تمام مقامی چیئر مینوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مستحق زکوٰة لوگوں کی درخواستیں مجوزہ فارم کے مطابق تیار کر کے دفتر ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور کو ارسال کریں ۔ ایسے مستحق افراد جو بحالی اسکیم سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے اپنے متعلقہ چیئر مین مقامی زکوٰة کمیٹی سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں