ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس

پنجاب حکومت عوام الناس کو صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے ‘عمارہ خان

منگل 22 نومبر 2016 20:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، ڈی او سی عبدالسلام عارف ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر اسلام خان ‘میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ، ٹی ایم او رائے محمد منشاء ، ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری ریاض احمد ‘ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ایم ایس ہسپتال کی طرف سے پیش کئے گئے متوقع اخراجات اور ڈیمانڈ ز کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔ ڈی سی او قصور نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام ضروری طبی آلات اور دیگر سامان کی خریداری فوری طور پرکی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے سامنے اور عقب میں واقع لان کی خوبصورتی کے حوالے سے جاری کام کی رفتار پر عدم اطمینان کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ آئندہ ہر میٹنگ میں پی ایچ اے کے نمائندے کو بلایا جائے تا کہ جاری کام کے بارے میں آگاہی حاصل کی جا سکے ۔

ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے میڈیکل سٹور کی رینوویشن اور اچھی کوالٹی کے نئے دروازے فوری طور پر لگائے جائیں نیز انہوں نے آئوٹ ڈور وارڈ کے دروازے بھی فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کو صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے تا کہ ہر آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں اس کیلئے ہم سب کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں ۔ بعدازاں ہیلتھ کونسل کے ممبران نے ایمرجنسی وارڈ ، چلڈرن وارڈ ، سرجیکل وارڈ ، ویٹنگ ایریا سمیت دیگر حصوں کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کو چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں