محنت کش چارہ کا ٹنے والی مشین کی زدمیں آکرجاں بحق

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:09

قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)کمال چشتی موڑچارہ منڈی قصورمیں ایک محنت کش چارہ کا ٹنے والی مشین کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطا بق بھسرپورہ قصورکا رہائشی اعجازاحمد چارہ منڈی میں ایک ٹوکے پر کام کرتاتھا، حسب معمول چارہ کاٹ رہاتھا کہ اچانک اس کی قمیص چارے والی مشین میں آگئی جس سے وہ مشین کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال لے جایا گیاجہاں پر وہ پہنچ کر دم توڑ گیا، پولیس تھانہ صدر قصورنے باضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں