ڈی و ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کے زیر صدارت ریکوری اجلاس

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:09

ڈی و ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کے زیر صدارت ریکوری اجلاس
قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور رانا ارشد علی خاں کے زیر صدارت ضلع بھر سے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکسز ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس محکمہ ایکسائز کے آفس میں منعقد ہوا،ا جلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ناظم اسد ‘اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ٹیکس سید سلیم قادر شاہ‘انسپکٹران ایکسائز علی اسد اللہ ، شوکت علی ، محمد رمضان ، محمد حسین ، احمد علی ،فاروق احمد ، مزمل ڈوگر ، روڈ چیکنگ انچارج قیصر عباس اور ایکسائز کانسٹیبلران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی او ایکسائز رانا ارشد علی خاں نے پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ٹیکسز ریکوری کے حوالے سے فرداً فرداً تمام ایکسائز انسپکٹران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، انہوں نے انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ رواں ماہ نومبر کے دوران اپنے مقررکردہ ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنائیںورنہ انکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے اجلاس میں گزشتہ ماہ اکتوبر2016ء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 374نادہندہ پراپرٹیز کو سیل کر کے 84لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کر حکومتی خزانے میں جمع کروایا، اسی طرح 350نادہندگان ٹوکن ٹیکس اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 153گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا اور ان سے 12لاکھ 30ہزار روپے ریکوری کی گئی ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 8لاکھ روپے وصول کئے گئے ، اس موقع پر رانا ارشد علی خاں نے تمام افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر نادہندگان پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے تاہم مقررکردہ ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں