وزیراعظم باکردار انسان ہیں‘پانامہ لیکس جیسے فضول الزامات ان کی شخصیت کو داغدار نہیں کرسکتے ، محمد ندیم یعقوب سیٹھی

ہفتہ 12 نومبر 2016 12:09

وزیراعظم باکردار انسان ہیں‘پانامہ لیکس جیسے فضول الزامات ان کی شخصیت کو داغدار نہیں کرسکتے ، محمد ندیم یعقوب سیٹھی
قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف ایک محب وطن اورباکردار انسان ہیں‘پانامہ لیکس جیسے فضول الزامات ان کی شخصیت کو داغدار نہیں کرسکتے وہ اس آزمائش میں سرخروہونگے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دامن صاف ہے اور ان کی شخصیت کسی قسم کی کرپشن سے مبراہے‘ مخالفین کو چاہیے کہ اپنی مقبولیت کو آزمانے کیلئے 2018ء کا انتظارکریں ،انہیں آئندہ الیکشن میں اپنی طاقت کا اندازہ ہوجائیگا ،انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشورعوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہے‘ منفی سیاست کوفروغ دینے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے‘ عمران اوربلاول بھٹوکو سیاسی پیچیدگیاں سیکھنے کی اشدضرورت ہے ‘جمہوریت کی مضبوطی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے‘ عوام کے مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں