حکومت نے جومنصوبے شروع کئے ہیں انکی تکمیل کے بعد لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا، ملک احمدسعیدخاں

جمعہ 11 نومبر 2016 11:46

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے جومنصوبے شروع کئے ہیں انکی تکمیل کے بعد پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا مکمل طورپرخاتمہ ہوجائیگا۔ان خیالات کا اظہارپاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کیا ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ2018ء میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان کے پاس بجلی وافرمقدارمیں موجودہوگی‘وزیراعظم محمدنوازشریف عوام سے کئے گئے وعدوں کی بتدریج پاسداری کررہے ہیں‘ حکومت کی کامیابیوں سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں لیکن وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں قومی ترقی وخوشحالی کا سفررواں دواں ر ہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری بھرتیوں پرپابندی ختم کرنیکا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے جس سے میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی ممکن ہوگی اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ ممکن ہوسکے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی میرٹ پالیسیوں کی بناء پر مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت صوبہ بھرمیں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں