تھانہ مصطفی آباد کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 10 نومبر 2016 17:48

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 10 نومبر ۔2016ء ) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پانچ افراد گرفتار،53لیٹر شراب،500گرام چرس، پسٹل ،رائفل7 MMبر آمد ، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم گزشتہ روز شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ کے دوران فرار ہونے والے منشیات فروش محمد حسین عرف مودا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رائفل 7MMبر آمد کر لی، نواحی گاؤں لیل سے سجاد جٹ کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد، دفتوہ روڈ سے دو منشیات فروش گرفتار، یٰسین احمد سے 25لیٹر شراب اور مشتاق احمد سے500گرام چرس بر آمد، جبکہ مصطفی آباد ٹول پلازہ سے امانت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 28لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، علاقہ سے منشیات فروشی و جوئے کا خاتمہ مشن ہے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں