ڈی او ایکسائز رانا ارشد علی خاں کے زیر صدارت پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکسز ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ایکسائز انسپکٹران مقررکردہ ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنائیںورنہ انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر نادہندگان پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے ‘ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

جمعرات 10 نومبر 2016 18:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور رانا ارشد علی خاں کے زیر صدارت ضلع بھر سے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکسز ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اجلاس محکمہ ایکسائز کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ناظم اسد ‘اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ٹیکس سید سلیم قادر شاہ‘انسپکٹران ایکسائز علی اسد اللہ ، شوکت علی ، محمد رمضان ، محمد حسین ، احمد علی ،فاروق احمد ، مزمل ڈوگر ، روڈ چیکنگ انچارج قیصر عباس اور ایکسائز کانسٹیبلران نے شرکت کی ۔

ڈی او ایکسائز رانا ارشد علی خاں نے پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ٹیکسز ریکوری کے حوالے سے فرداً فرداً تمام ایکسائز انسپکٹران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسپکٹران کو ہدایت کی کہ رواں ماہ نومبر کے دوران اپنے مقررکردہ ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنائیںورنہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے اجلاس میں گزشتہ ماہ اکتوبر2016ء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 374نادہندہ پراپرٹیز کو سیل کر کے 84لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کر حکومتی خزانے میں جمع کروایا ۔ اسی طرح 350نادہندگان ٹوکن ٹیکس اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 153گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا اور ان سے 12لاکھ 30ہزار روپے ریکوری کی گئی ۔

پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 8لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی او ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قصور رانا ارشد علی خاں نے تمام افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر نادہندگان پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے تاہم مقررکردہ ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں