تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 8 نومبر 2016 17:50

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 08 نومبر ۔2016ء) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5منشیات فروش گرفتار،140لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سرہالی چوک سے عبدالمجیدسے 30لیٹر،سرہالی روڈ سے سجاد سے20لیٹر،دفتوہ روڈ سے شیر عرف بھولا سے 30لیٹر، پکی حویلی سے شہباز رحمانی سے 30لیٹر جبکہ لاری اڈا مصطفی آباد سے شیخ خالد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے عوام منشیات فروشی کی اطلاع میرے موبائل نمبر پر دیں فوری کاروائی کروں گا، منشیات فروشوں کسی معافی کے مستحق نہیں سخت کاروائی کریں گے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں