چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 8 نومبر 2016 17:48

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 08 نومبر ۔2016ء) تھانہ کندیاں نے چشمہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں شراب برامد کرلی ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمودخان کی سربراہی میں ایس ایچ او کندیاں شیر علی اور انچارج چشمہ چیک پوسٹ محمد ممتاز کی معاون ٹیم نے دوان چیکنگ کے پی کے سے آنے والی پک اپ وین پر سوا ر ملزمان عنایت اللہ او رقدرت اللہ ساکن لکی مروت سے 610بوتل اور 296کین شراب برامد کرکے قبضہ میں لے لی اور ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں