قصور ،ْ مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،ْ دو ملزم فرار

منگل 8 نومبر 2016 14:03

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) قصور کے علاقے الہ آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میںزیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزم فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم ولایت سمیت 3 افراد کو ریکوری کیلئے لیجایا جا رہا تھا کہ الہ آباد کے قریب گھات لگائے ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ولایت ہلاک ہو گیا۔دو ملزم فرار بھی ہوگئے جن کی تلاش کیلئے چھاپے شروع کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں