پانچ سالہ بچی ٹیوب ویل کے حوض میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 7 نومبر 2016 11:20

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) تھانہ صدرکے علاقہ چوڑھ پورہ میں کم سن بچی ٹیوب ویل کے حوض میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوڑھ پورہ کے رہائشی تنویرڈوگر کی پانچ سالہ بیٹی نبیلہ اپنے والدین کے ہمراہ کھیتوں میں گئی‘ والدین حسب معمول کھیتی باڑی میں مصروف ہوگئے کہ اسی دوران پانچ سالہ نبیلہ ٹیوب ویل کے حوض میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں