غریب دیہی خواتین میں مفت بھیڑ بکریاں تقسیم کرنے کی تقریب

پیر 7 نومبر 2016 11:20

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے غریب دیہی خواتین کو مفت بھیڑ بکریاں دینے کی تقریب ستلج سٹیڈیم چونیاں میں منعقدہوئی جس میں 260 دیہی خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ا س تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسرار احمدچوہدری ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک لاہور‘ سابقہ تحصیل ناظم چونیاں سردار شعیب عالمگیر‘ اختریسیٰن چیئرمین یونین کونسل مولاپور‘ حافظ طاہرمسعودخاں‘ڈاکٹرآصف قرعہ اندازی میں کامیاب دیہی خواتین میں بھیڑ بکریاں تقسیم کیں۔

غریب دیہی خواتین نے بھیڑبکریاں مفت دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ اس کا دائرہ کار مزید بڑھایاجائیگا تاکہ اوربھی مستحق خواتین کو یہ مل سکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک لاہورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفت بھیڑبکریاں تقسیم کرنے کی بدولت دیہی خواتین کی مدد سمیت پورے ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداواربڑھانے میں مددملے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں