مسلم لیگ(ن) نے مثبت اقدامات سے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا ہے ٬میاں وسیم اختر شیخ

پیر 7 نومبر 2016 11:20

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملکی بقاء اور عوامی فلاح کی سیاست کرکے ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں فیصلے کئے ہیں‘ موٹروے ‘ ایٹمی دھماکے ‘ دہشت گردی کیخلاف ضرب عضب آپریشن اور اب اقتصادی راہداری منصوبہ جیسے قومی میگا پراجیکٹ صرف اور صرف محمدنوازشریف کی جراتمندانہ سیاست کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے رکن و رکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مثبت ‘تعمیری اور فلاحی اقدامات اٹھاکر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیاہے اس بار جب مسلم لیگ (ن)نے حکومت سنبھالی ہر طرف مسائل اور بحران تھے‘ محمدنوازشریف کی مدبرانہ سیاست کی وجہ سے پاکستان مسائل اور بحرانوں کی دلدل سے نکل کر خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں