یہ وقت متحدہوکر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ہے٬ رانامحمدحیات خاں

جمعہ 4 نومبر 2016 12:30

قصور۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)یہ وقت آپس میں متحدہوکر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ہے‘ماضی کا پاکستان اورآج کے پاکستان میں زمین و آسمان کا فرق ہے‘آج پاکستان کی معیشت فلک کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پررواں دواں رہے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں